ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

 
0
299

سابقہ حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ہونیوالے 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور20جون(ٹی این ایس ) نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ عاصمہ حامد کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت ختم ہونے سے دو روز قبل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔ نگران کابینہ کے تحفظات کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے عاصمہ حامد ایڈووکیٹ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔علاوہ ازیں نگران حکومت نے سابقہ حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ہونے والے 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔فارغ ہونے والوں میں بیرسٹر امجد سعید ،عامر ثناء اللہ ، محمد طارق محمود ،احمد حسن رانا ،محمد طارق ندیم بیرسٹر بشریٰ صادق ، آصف بھٹی ،چوہدری محمد جواد یعقوب ،خالد مسعود غنی اور بیرسٹر امیر عباس شامل ہیں ۔ نگران وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔