وہائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جو ہیگن اپنے عہدے سے مستعفی

 
0
302

پانچ امریکی صدور کی انتظامیہ میں کام کرنے والے 62 سالہ ہیگِن وہائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد نجی سیکٹر میں کام کریں گے
واشنگٹن21جون (ٹی این ایس)امریکی ایوان صدر وہائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جو ہیگن نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے،62سالہ ہیگن نے سابق امریکی صدور رونالڈ ریگن، جارج بْش سینئر، جارج بْش جونیئر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ کام کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی جانب سے استعفیٰ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جو نگ اْن کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے ایک ہفتے بعد آیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جو ہیگِن انتظامیہ میں بڑی اہمیت کے حامل ذمہ دار افسر تھے، انہوں نے طویل ترین کامو ں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کو مثالی صورت میں یقینی بنایا،ان کے بعد ہم دفتر میں ان کی خدمات سے محروم ہو جائیں گے، میں اس عظیم ملک کیلئے ان کی شان دار خدمت پر ممنون ہوں۔واضح رہے کہ پانچ امریکی صدور کی انتظامیہ میں کام کرنے والے 62 سالہ ہیگِن وہائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد نجی سیکٹر میں کام کریں گے۔