اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے متعدد افسران کے تبادلے

 
0
374

اسلام آباد جون 21(ٹی این ایس) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے متعدد افسران کی خدمات حکومت پنجاب سے واپس لے لی ہیں،جمعرات کو جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے 4،گریڈ 19 کے 8 اور گریڈ 18 کے 5 افسران کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے 4 افسران کے نام محمد عبداللہ خان سمبل،ندیم اسلم چوہدری،نبیل احمد اعوان،نجم احمد شاہ،گریڈ 19 کے 8 افسران میں ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،علی خان جان،راجا خرم شہزاد عمر،سقراچ عمان رانا،سلمان غنی ،صالحہ سعید،سمیر احمد سعید،ارقم طارق،جبکہ گریڈ 18 کے 5 افسران میں محمد علی رندھاوا،محمد سلیم افضل،عرفان نواز،کیپٹن (ر) عبدالستار،علی عنان قمر، کے نام شامل ہیں۔