نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

 
0
460

اسلام آباد جون 22(ٹی این ایس): نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کا استعفیٰ منظور کرلیا اور پاکستان بیت المال کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو سونپنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے انسانی وسائل کی ترقی کے شعبہ میں تعاون کے لئے پاکستان اور سوڈان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے حکومت پاکستان کے امریکی ڈالرز کے ایمنسٹی بانڈز رولز 2018ء کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے مایہ ناز سفارت کار جمشید مارکر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری کے میدان میں اور ملک کے لئے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔