نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات جمع کرانے پرشاہد خاقان عباسی کو نوٹس

 
0
321

اگرنامکمل اورٹمپرنگ کاغذات منظورہوں تو شفاف انتخاب کیسے ہوسکتے ہیں
اسلام آبادجون 23(ٹی این ایس) این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے۔زرائع کے مطابق جسٹس عبادالرحمن لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسرکے اختیارات واپس لے لئے جب کہ سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو طلب کرلیا۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25 جون خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ، اگرنامکمل اورٹمپرنگ کاغذات منظورہوں تو شفاف انتخاب کیسے ہوسکتے ہیں، ریٹرننگ افسر بتائیں آ پ کیسے شفاف انتخابا ت کرائیں گے، بادی النظرکاغذات کی منظوری غیر قانونی ہے۔دوسری جانب این اے 67 جہلم پربھی تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو بھی 25 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ فواد چوہدر ی کی انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی جب کہ چیلنج ہونے والے کاغذات کو سوموٹو میں تبدیل کردیا گیا۔