بنگلہ دیش میں دوالگ الگ ٹریفک حادثات،22افرادہلاک،33زخمی

 
0
358

پہلے حادثے کا شکارمسافربس تیزی رفتاری کے باعث الٹ گئی،دوسرے حادثے میں کھڑی بس کو ٹرک کی ٹکر
ڈھاکہ جون23 (ٹی این ایس) بنگلہ دیش میں دومختلف ٹریفک حادثات میں 22افرادہلاک جبکہ 33افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پہلے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈھاکا سے انتہائی شمال میں واقع شہر پنچ گڑھ جارہی تھی ،دوسرے حادثے میں بنگلہ دیشی ضلع رنگ پور کے قریب کھڑی بس کو ایک ٹرک نے ٹکر دے ماری،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ مہیش پور ضلع میں علی الصبح ایک بس کے کھائی میں گرنے سے موقع پر ہی نو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ مزید سات زخمی ہسپتالوں میں پہنچ کر دم توڑ گئے۔ بس کے دیگر بیس مسافر تین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان میں بعض کی حالت نازک ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈھاکا سے انتہائی شمال میں واقع شہر پنچ گڑھ کی جانب روانہ تھی۔ ایک اور ٹریفک حادثے میں چھ افراد کی موت واقع ہوئی۔ بنگلہ دیشی ضلع رنگ پور کے قریب کھڑی بس کو ایک ٹرک نے ٹکر دے ماری۔ اس حادثے میں تیرہ افراد زخمی بھی ہیں۔