مسلم لیگ(ن) تحصیل حضرو کے صدر و سابق چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی ضلع اٹک عطاء الرحمن خان اپنے پورے گروپ سمیت پی ٹی آئی میں شامل

 
0
657

اٹک23جونجون23(ٹی این ایس) مسلم لیگ(ن) تحصیل حضرو کے صدر و سابق چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی ضلع اٹک عطاء الرحمن خان اپنے پورے گروپ سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،ن لیگ کو مالشیؤں اور پالشیؤں کی پارٹی قرار دیدیا، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56,55میجر (ر) طاہر صادق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، جیت کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق چھچھ کے معروف سیاسی نوجوان عطاء الرحمن خان نے اپنے پورے گروپ سمیت میجر(ر) طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کیلئے بڑی قربانیاں دیں مگر تجربے سے ثابت ہوا کہ یہ مالشیؤں اور پالشیؤں کی جماعت ہے جہاں پر ورکر کی کوئی قدر نہیں، 8سال مسلسل نون لیگ کیلئے وہ کام کیا جو کوئی نہیں کر سکتا لیکن اس کے صلہ میں میرے ہی پر کاٹ دیئے گئے اور میرے گروپ کو بلدیات میں یونین کونسل کا ٹکٹ تک نہ دیا، اس موقع پر میجر(ر) طاہر صادق نے سیف الرحمن خان، عطاء الرحمن خان اور انکے پورے گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور ضلع ناظم 28ہزار افراد کو سرکاری نوکریاں دی تھیں اب انشاء ا? کامیابی کے بعد56ہزار افراد کو سرکاری نوکریاں دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ میری کامیابی اٹک کے عوام کی کامیابی ہوگی، انہوں نے کہا کہ دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا مقصد ہی عمران خان کے ساتھ مل کر ضلع بھر کی محرومیاں ختم کرنا ہیں، میاں نواز شریف اقتدار جانے کے بعد پاک فوج اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، 2018کے الیکشن میں مودی کے یاروں اور غداروں کو مسترد کرکے عمران خان کو وزیر اعظم بنائے گی، طاہر صادق نے کہا کہ ضلع اٹک کا ہر شخص میجر(ر) طاہر صادق ہے اور میں ایم این اے بن گیا تو اسی طرح ہر شخص ایم این اے ہو گا اور اس کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے میرے اختیارات استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) زوال کا شکار ہو چکی ہے، ختم نبوت کی شق کو چھیڑ کر انہوں نے اپنے آپ کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے، پناما لیکس سے لیکر سپریم کورٹ تک اور اب نیب میں میاں نواز شریف بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔