گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،چار میں کمی ہوئی: ادارہ شماریات

 
0
327

اسلام آباد، جون  24(ٹی این ایس):  گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی، دودھ، پیاز اور آلو سمیت 20 اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور چار کی قیمتوں میں کمی واقع  ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ مرغی کی قیمت میں 16 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی اوسط قیمت 210 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ لہسن، آلو، پیاز، سرخ مرچ، چینی، گڑ، گندم، انڈے، تازہ دودھ، دہی مہنگے ہوئے۔ اس دوران دال ماش، دال چنا، دال مسور اور دال مونگ بھی مہنگی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلا، ایل پی جی سلینڈر، چاول اور ٹماٹرسستے ہوگئے ہیں۔