ڈیرہ اسماعیل خان: ایک ہی محلے کے 8 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ

 
0
273

لاپتہ ہونے والے لڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان جون 27 (ٹی این ایس)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ حیات اللہ سے 8 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق 20 جون کے بعد سے تھانے میں آٹھ لڑکوں کے لواحقین نے مختلف دنوں میں رپورٹ درج کرائی۔اس حوالے سے آخری رپورٹ گزشتہ روز درج کروائی گئی۔لڑکوں کے والدین نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے بچے 20 جون کو ظہر کے بعد سے مختلف اوقات میں لاپتہ ہوگئے اور گھر واپس نہیں آئے۔لڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر طالب علم ہیں۔پولیس نےابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔دوسری جانب اہل علاقہ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ نوجوان گھر والوں کو بتائے بغیر کسی ٹور پر نکل گئے ہوں، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔