پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد

 
0
275

خیبرپور جون 27 (ٹی این ایس) پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار منظور وسان کے کاغذات نامزدگی ایپلٹ ٹریبونل نے مسترد کردیے۔منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل نے اعتراض پر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔دوسری جانب منظور وسان کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے نامزدگی فارم کیوں مسترد کیے گئے جب کہ وہ تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔ منظور وسان نے اعلان کیا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔2013 کے عام انتخابات میں منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 32 خیرپور 4 سے 44 ہزار گیارہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار میر شاہنواز خان تالپور کو شکست دی تھی جو 32 ہزار 174 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔