لاہور جولائی 29(ٹی این ایس ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں بنکاک میں پانچ روزہ ٹرینینگ پروگرام کے لئے نامزد کورٹ ایسوسی ایٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی تار یخ میں پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں کورٹ ایسوسی ایٹس بیرون ملک ٹریننگ پر جارہے ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا آپ لوگ بنکاک میں لاہور ہائی کورٹ کی نمائندگی کر ینگے ۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹریننگ پروگرام آپ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اس لئے اپ لوگوں کا فرض ہے کہ دلجمعی کیساتھ ٹرینینگ پروگرام میں حصہ لیں اور ان کی کورٹ ورکنگ کا بخوبی کا جائزہ لیں ٓاپ وہاں دوسرے ممالک سے آئے ہوئے کورٹ اسوسی ایٹس کیساتھ بات چیت کرے اور ان کے کورٹ ورکنگ سے متعلقہ تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشس کرے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں بھی کورٹ اسٹاف بشمول ڈسڑکٹ کورٹ اسٹاف کو بیرون ملک ٹرینینگ پر بھییجا جائے گا۔کورٹ اسوسی ایٹس چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ وہ پوری محنت اور لگن سے ٹرینینگ پروگرام میں حصہ لینگے ا ور اس سے پوری طرح استعفادہ حاصل کرنے کی کوشس کرینگے۔ ٹرینینگ پروگرام کیلئے نامزد کورٹ اسوسی ایٹس میں تنویر احمد خان، فضل کریم، عمر دراز شاکر، محمد اسحاق، شاہد شفیع ، جاوید اقبال، محمد اشرف ، محمد ایوب، عثمان غی، محمد اسد، راشد منہاس، محمد مسعود مظہر گھمن، تبسم ر زاق ، وقار حسین، محمد فیصل، امان اللہ ، کاشف محمود ، شاہد غفار، قیصر سلطان اور عامر ندیم شامل ہیں ان نامزد کورٹ اسوسی ایٹس کو شاہد شفیع پرنسپل اسٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس لیڈ کرینگے۔