ایف آئی اے امیگریشن ،عملے کی نیو آسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی,محکمے کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

 
0
474

اسلام آباد،جون28(ٹی این ایس): ایف آئی اے امیگریشن عملہ کی نیو آسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، لیگل ڈاکیومنٹس کے باوجود امیگریشن عملہ مسافروں سے رشوت وصول کرنے لگا۔زرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن عملے کی جانب سے افریقہ جانے والے مسافروں سے رشوت وصول کی جاتی ہے۔ افریقہ جانے والے مسافروں نے رشوت مانگتے ہوئے امیگریشن عملہ کی خفیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بعد ازاں ایف آئی اے حکام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے مسافروں سے رابطہ کیا گیا، ایف آئی اے کے مطابق مسافر فیاض احمد اور طلحہ خان نے ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیوز اور تصاویر ایف آئی اے کو دی، زرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، ابتدائی کارروائی میں شفٹ انچارج سمیت چھے افراد کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔