ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس،سابق وزیراطلاعات پرویزرشیداور سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو نوٹس

 
0
378

عطاءالحق قاسمی کی پندرہ لاکھ تنخواہ کس نے مقررکی؟ کیوں نہ کیس نیب کو بجھوادیں؟:سپریم کورٹ

اسلام آباد، جون  30 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں سابق وزیراطلاعات پرویزرشیداور سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیےکہ عطاءالحق قاسمی کی پندرہ لاکھ تنخواہ کس نے مقررکی؟ کیوں نہ کیس نیب کو بجھوادیں۔

سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے آغاز میں ہی استفسار کیا کہ کیا عطاءالحق قاسمی اتنی بھاری تنخواہ کے اہل تھے کہ ان  پر27 کروڑ روپےخرچ ہوئے۔ قاسمی صاحب کو لوٹا،بالٹی،چادر،تولیے بھی پی ٹی وی نےدئیے۔ کیوں ناغیر قانونی تعیناتی کا کیس نیب کو بجھوا دیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہاکہ قاسمی صاحب پرخرچ ہونےوالی رقم پرویزرشید سے وصول کرینگےاور اگر ضرورت پڑی تو سابق وزیراعظم سے بھی ریکوری کرینگے۔ عدالت نے سابق وزیراطلاعات پرویز رشید اورعطاء الحق قاسمی کو نوٹس جاری  کرکےتعیناتی کی سمری بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔