’’انسانیت سوز جرائم پر دہرا معیار نہ اپنایا جائے‘‘ملیحہ لودھی

 
0
293

نیویارک30جون (ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور انسانیت سوز جرائم سے بچانے میں دہرا معیار نہ اپنایا جائے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے تشدد، غیر قانونی قبضے جیسی توہین کا بھی سامنا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے، قانون شکنی پر کسی کوسزا دوسرے سے صرف نظر ہو تو ایسی اقدار دکھاوا بن جاتی ہیں۔