بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس کا برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

 
0
329

لندن جولائی 09(ٹی این ایس)بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے بریگزٹ اور ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ ڈیوس نے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے میں پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد بریگزیٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو جونیئر وزراء اسٹیو بیکر اور سویلا بریورمین نے بھی استعفیٰ پیش کردیا ہے۔اپنے استعفے میں ڈیوڈ ڈیوس نے وزیراعظم تھریسامے کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی، جس پر کابینہ نے بھی رضامندی کا اظہار کہا تاہم برطانوی وزیراعظم نے رائے سے اختلاف کرتے ہوئے بریگزٹ کے لیے خدمات پر ڈیوڈ ڈیوس کا شکریہ ادا کیا۔

یورپی یونین کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کو حریفوں کے علاوہ اپنے حلیفوں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ 1997 سے مسلسل رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے ڈیوڈ ڈیوس کو 2016 میں بریگزٹ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا جس کا عہدہ وزیر کے برابر ہوتا ہے۔ برطانیہ کو یورپی یونین سے انخلاء کے عمل کو 29 مارچ 2019 تک مکمل کرنا ہے تاہم یورپی یونین اور برطانیہ تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔