الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن ، سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جمع کرایا گیا جواب مسترد کردیا

 
0
373

اسلام آباد 21 جولائی (ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن ، سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جمع کرایا گیا جواب مسترد کرتے ہوئے سماعت 9اگست تک ملتوی کر دی ہے جبکہ پرویز خٹک کو تنبییہ کرتے ہوئے ان کی کامیابی کی صورت میں نوٹیفکیشن کو اس کیس سے منسلک کر دیا ہے۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ نے انتخابی مہم کے دوران ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک کی جانب سے مخالفین کے خلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ تینوں راہنماﺅں کی جانب سے ان کے وکلا پیش ہوئے۔

جنہوں نے ان راہنماﺅں کی جانب سے جواب بنچ کے سامنے پیش کئے تاہم بنچ نے ان جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن اور سرادر ایاز صادق کے وکلا کوبیان حلفی جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے 9اگست تک سماعت ملتوی کردی۔ سردار ایاز صادق کے وکیل نے ان کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی یقین دہانی کرائی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہر شرمناک کام میں بابر اعوان کو آگے کر دیتے ہیں۔