نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان

 
0
468

لاہور ،اگست 08 (ٹی این ایس): نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلیں گے جبکہ ٹی 20 سیریز سے باہر ہونگے۔ کین ولیمسن تینوں فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹیسٹ ٹیم میں ٹوڈ ایسٹل ، ٹام بلنڈل، بولٹ،کولن ڈی گرینڈ ہوم، میٹ ہنری، ٹام لیتھم،ہنری نکولس، جیت راول ، اجاز پٹیل، سودھی، ٹم ساﺅتھی، راس ٹیلر ،نیل وینگر اور بی جے واٹلنگ شامل ہیں ، محدود اوورز میچز میں مارٹن گپٹل کولن منرو ،ٹیلر اور نکولس شامل کئے گئے ہیں۔