ڈیموں میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ67لاکھ54ہزارایکڑفٹ ہوگیا،ارسا رپورٹ

 
0
402

اسلام آباداگست 08(ٹی این ایس) ارسا نے ملک میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی‘ ڈیموں میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ67لاکھ54ہزارایکڑفٹ ہوگیا۔ارساکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 46لاکھ 61ہزار ایکڑ فٹ،چشمہ میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 13ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں پانی کا ذخیرہ 20 لاکھ 80ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دریاؤں میں پانی کی کل آمد 4لاکھ 80ہزار 600کیوسک جبکہ دریاؤں میں پانی کاکل اخراج3لاکھ 24ہزارایک سو کیوسک ہے۔اس طرح ڈیموں میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ67لاکھ54ہزارایکڑفٹ ہوگیا۔