پمز ہسپتال تعیناتی کیس ٗبہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں‘کچھ ایشوز ہیں جو نئی حکومت کے آنے کے بعد دیکھیں گے ٗ سپریم کورٹ 

 
0
341

اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس)سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں غیر قانونی تعیناتی کیس کی سماعت کے دور ان کہا ہے کہ بہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں‘ پمز کے کچھ ایشوز ہیں جو نئی حکومت کے آنے کے بعد دیکھیں گے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پمز ہسپتال میں غیر قانونی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے جواب جمع کرایا ہے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تعیناتیاں ٹھیک نہیں ہوئی تھیں۔ اس پر ڈاکٹر وقار آفتاب نے بتایا کہ پمز ہسپتال میں تین پروجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ہفتہ یا اتوار کو پمز کے دورے پر جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں اسلام آباد کے شہریوں کو اب طبی سہولتیں بہتر مل رہی ہیں ٗپولی کلینک میں ابھی تک مسائل ہیں۔ ہم ڈاکٹر وقار کو پولی کلینک کا بھی پروجیکٹ دے دیتے ہیں ٗہسپتالوں کی حالت اب بہتر ہورہی ہے۔ پمز کے کچھ ایشوز ہیں جو نئی حکومت کے آنے کے بعد دیکھیں گے۔سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں غیر قانونی تعیناتی کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔