شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا جائے گا،فواد چودھری

 
0
1624

اسلام آباد اگست11(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نےبنی گالہ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی،شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو بھی دعوت دی جائے گی،پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائیگا،اس حوالے سے عمران خان بھی کہہ چکے ہیں اپوزیشن کی ہر ڈیمانڈ پر غور کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکاعہدہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہے گا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلیے ہیں، صبح تک حتمی نام کا اعلان کر دیںگے ،کل صبح تک ڈپٹی اسپیکرکے لیے نام فائنل کردیا جائے گا،وزیراعظم کے انتخاب میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے،وزیراعظم خود ایوان کوایک گھنٹے کے لیے جواب دیا کریں گے،پاکستان کو اس وقر سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اورروز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،اس حوالے سے اسد عمر مختلف مالیاتی اداروں سے بات چیت کر رہے ہیں،عمران خان کی رہائش گاہ سے متعلق سیکیورٹی ایشوز ہیں، سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد بتایا جائے گا، کہ وہ کہاں رہیں گے، وزیراعظم ہاوس،گورنرہاوسز،چیف سیکریٹری ہاوسزکے اخراجات میں کمی کی جائیگی۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 15اگست کوہوگا،جبکہ پی ٹی آئی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں 14 اگست کی شام بلایا گیا ہے، آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرمشاورت ہوئی،وزیر اعلیٰ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا ۔