شاہ سلمان کی عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

 
0
2798

اسلام آباد اگست 12(ٹی این ایس )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔عمران خان کےنام ایک پیغام میں شاہ سلمان نےکہا ہے سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بھی پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی خوشحالی اور عمران خان کی صحت کے لیے بھی دعا کی ہے۔