سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

 
0
387

اسلام آباداگست 17(ٹی این ایس)ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا، الیکشن کمیشن نے نادرا کے اشتراک اوورسیزپاکستان کے ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرلیے۔سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق سے متعلق سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مبارک دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے، اب عملدرآمد کا معاملہ ہے انتحابات کروانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ بنانے پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے مشکور ہیں، پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قوائد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔چیف جسٹس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ووٹنگ کے انتحابی نتائج کو ضمنی انتحابات کے نتائج میں شمار کیا جائے اور کسی تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو الگ کر دیا جائے۔