انتخابات سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات و شکوک و شبہات کی شفاف تفتیش چاہتے ہیں ۔سینیٹر رحمان ملک

 
0
368

اسلام آباد اگست 17(ٹی این ایس)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و سینیٹ نامزد کمیٹی برائے انتخابات کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا۔

جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں سینیٹر چوہدری تنویر خان، سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو اور سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے شرکت کی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی نے انتخابات کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں و دیگر کیطرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جائزہ لیا اور آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کی فیلیور اور فارم 45 کی عدم دستیابی زیر بحث آئی۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات و شکوک و شبہات کی شفاف تفتیش چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی چاہتی ہے کہ عوام کو الیکشن پر اٹھائے گئے متعلقہ اعتراضات کے بارے حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ کمیٹی آنے والے اجلاس میں اب تک کی گئے کاروائی پر مفصل رپورٹ سینیٹ کے اجلاس میں پیش کرئیگی۔