چھٹی نہ دینے کا تنازعہ‘ پاکستانی مزدوروں کا دوبئی میں کنٹریٹر کیخلاف احتجاج ،دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی

 
0
653

دبئی ستمبر2(ٹی این ایس)چھٹی نہ دینے کا تنازعہ‘ پاکستانی مزدوروں نے دوبئی میں اپنے ہی ملک کے کنٹریٹر کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی‘ لاکھوں روپے تنخواہوں کی وصولی کے باوجود مزید کنٹریٹر سے بھتہ طلب کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق صادق آباد سے تعلق رکھنے والے محمد ارشد انجم نے دوئبی میں کنٹریکٹر کمپنی بنائی ہوئی ہے جہاں پر سینکڑوں پاکستانی روزگار کیلئے ان کے پاس کام کرتے ہیں۔
محمد ارشد انجم نے بتایا کہ اوباڑو کے رہائشی ساجد مغل کو کام کی زیادتی کے باعث پچھلے ماہ چھٹی نہیں دی جس کے بعد اس نے اپنی تنخواہ وصولی کے اگلے روز پانچ چھ لڑکوں کا گروپ بنا کر ہماری کمپنی میں بدمعاشی شروع کردی ‘ پہلے انہوں نے کیش کاؤنٹر پر حملہ کیا اور کمپیوٹر توڑ دئیے ‘ بعدازاں ڈیوٹی پر جانے والی گاڑی کو روکا ‘ متعدد گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکالی جس کے مکمل ویڈیو بھی موجود ہے محمد ارشد انجم نے الزام لگای کہ ساجد مغل کی قیادت میں محمد کاشف‘ محمد نوید‘ محمد نوید‘ ذوالفقار‘ جہانزیب ‘ خضر حیات کے ہمراہ گینگ بنا کر ملازمین کو ہراساں کرنا شروع کررکھا ہے سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف کمپین چلائی جارہی ہے جس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔