دبئی میں غیرقانونی جنسی تعلقات کیلئےجعلی شادیوں کا انکشاف

 
0
628

دبئی میں ازبک خاتون نے پولیس کی حراست سے رہائی کیلئےشادی کا ڈھونگ رچایا، تاہم عدالت جعلی شادی کی سچائی سامنے لے آئی

دبئی ستمبر 16 (ٹی این ایس): دبئی میں غیرقانونی جنسی تعلقات کو قانونی طور پر جائز بنانے کیلئے جعلی شادیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دبئی میں ایک ازبک خاتون نے پولیس کی حراست سے رہائی کیلئے جعلی شادی کی دستاویزات کا استعمال کیا، تاہم دبئی کی عدالت ازبک خاتون کی جعلی شادی کی سچائی سامنے لے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی جنسی تعلقات کو قانونی طور پر جائز بنانے کیلئے جعلی شادیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک ازبک خاتون کودبئی کی عدالت میں جعلی شادی جیسے الزامات کا سامنا ہے جس کے تحت اس ازبک خاتون نے پولیس کی حراست سے رہائی حاصل کرنے کیلئے جعلی شادی کا معاہدہ استعمال کیا۔پبلک پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق 31سالہ ازبک خاتون جوکہ بے روزگار ہے۔اس نے 12جولائی 2007ء میں جعلی شادی کا سرٹیفکیٹ استعمال کیا۔خاتون نے جعلی سرٹیفکیٹ پولیس کوفراہم کیا تاکہ اس کے خلاف غیرقانونی جنسی تعلقات کا کیس بند کردیا جائے۔

عدالت میں استعمال کیے جانے والی دستاویزات کے تحت یہ پہلی خاتون ہے جس پرشادی کے بغیر اور غیرقانونی جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام ہے۔خاتون نے غیرقانونی طور پریواے ای قوانین کوتوڑا اور ڈیپورٹیشن احکامات کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔تاہم 2اکتوبر 2015ء میں ازبک خاتون نے پبلک پراسکیوشن کی تفتیش کے دوران تسلیم کیا ہے کہ اس نے کنٹریکٹ پرشادی کی تھی جواس نے کیس فائل کیا تھا وہ درست نہیں تھا۔

اس نے مزید اعتراف کیا کہ یہ کنٹریکٹ اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے والے ساتھی نے بنوایا تھا تاکہ مجھے اس کی مدد سے پولیس سے رہائی مل سکے۔تاہم جعلی شادی کے کنٹریکٹ پر جوتفصیلات دی گئی ہیں۔جیسے کہ خاوند کا نام، شادی کی تاریخ سمیت تمام تفصیلات غلط ہیں۔دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل ایویڈینس کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے ڈی این اے کا معائنہ کیا گیا تومعلوم ہوا ہے کہ خاتون دو بچوں کی ماں ہیں اور یہ دوبچے اس کے ساتھ رہتے ہیں۔

واضح رہے یورپ اور امریکی ریاستوں میں جعلی شادیوں کا رواج عام ہے۔ وہاں پرایسے افراد جووزٹ ویزہ ، سٹڈی ویزہ یا پھر بزنس ویزہ پروہاں جاتے ہیں تووہ اس ملک کی نیشنلٹی لینے کیلئے شادی کرلیتے ہیں۔ اس کیلئے ایسی خاتون جواس ملک کی شہری ہوتی ہیں اس کوپیسے بھی ادا کیے جاتے ہیں ۔ کورٹ میرج کے بعد ایسے شہریت لینے والا فرد اپنا کیس فائل کردیتا ہے۔جب اس کوشہریت مل جاتی ہے توپھر وہ شخص اس خاتون کوطلاق دے دیتا ہے۔