ڈی سی ڈسٹرکٹ ویسٹ زاہد حسین میمن کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے فوکل پرسن کی نومنیشن کیلئے اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں متعلقہ تمام اداروں کے ذمہ داران کی شرکت، سوک ایشوز پر غور وخوض

 
0
581

کراچی جنوری 16 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ زاہد حسین میمن کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے فوکل پرسن کی نومنیشن کیلئے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ غربی عمران اسلم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز1 & 11 ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام زونوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، سندھ سوئی سدرن گیس کمپنی، کے الیکٹرک اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سوک ایشوز پر غور وخوض کرنے اور بنیادی عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو مشترکہ طور پر جامع اور مربوط حکمت عملی کے لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔