اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری شاہد رفیع کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

 
0
742

اسلام آباد اپریل 20 (ٹی این ایس): اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری شاہد رفیع کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔ ہفتہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کارکے رینٹل پاور کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری شاہد رفیع کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیاگیا وکیل شاہد رفیع نے کہاکہ ملزم شاہد رفیع کے خلاف پہلا کے ٹرائل جاری ہے ۔
انہوںنے کہاکہ کار کے رینٹل پاور کیس شاہد رفیع کے خلاف چل رہا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم سابق سیکرٹری پانی و بجلی رہے ہیں ،ملزم کا جسمانی ریمانڈ چاہیے مزید ڈاکومنٹس چاہیے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم سے دستاویزات رات حاصل ہوئیں ۔ وکیل نے کہاکہ میرے موکل کے خلاف پہلے سے ریفرنس چل رہا ہے ۔وکیل شاہد رفیع نے کہاکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد پانچ گواہوں پیش ہو چکے ہیں ۔
وکیل شاہد رفیع نے کہاکہ ان پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے نہ یہ انکوائری سٹیج ہے نہ تفتیش۔وکیل شاہد رفیع نے کہاکہ نیب کے پاس کوئی گراؤنڈ نہیں ہے غیر قانونی گرفتار کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک مرتبہ عدالت نے ضمانت دے دی تو پھر گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ وکیل شاہد رفیع نے کہاکہ موکل کو دل کی بیماری بھی ہے ، گردے کا بھی مسئلہ ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم بھی عدالت کے حکم پر عمل کریں گے ۔جج محمد بشیر نے کہاکہ آپ کے رشتہ دار ہیں یہاں کوئی۔ملزم نے بتایاکہ میرے بیٹے ہیں یہاں موجود ہیں۔عدالت نے ملزم شاہد رفیع کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا