بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھاہے. ترجمان دفتر خارجہ

 
0
272

اسلام آباد ستمبر 18 (ٹی این ایس): دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ دنیاآزادکشمیرکانفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کانوٹس لے ، پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے. دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر کا بیان انسانی حقوق کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھاہے.
انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے‘ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاثبوت ہے، بھارت ایسے اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا. ترجمان نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تاویلیں پیش کر رہا ہے، بھارت میں شرمناک طریقوں سے اقلیتوں کے خلاف اقدامات کیے جاتے ہیں، گائے کا گوشت رکھنے یا اسے نقصان پہنچانے کے الزامات میں لوگوں پرہجوم میں تشدد کیا جاتا ہے،ترجمان نے کہا کہ اقلیتوں کےخلاف اورکشمیرمیں جارحیت بھارت کااصل چہرہ واضح کرتے ہیں، دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، ایسے بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ اورخراب کریں گے.
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے‘گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کومسترد کر دیا تھا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ بے بنیادالزامات سے بھارت کشمیریوں کیخلاف جرائم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا، بھارت مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کے مطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں فوری مظالم بندکرائے.
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کاحامی ہے،کسی جارحیت کافوری جواب دےگا، بھارتی غیرذمہ دارانہ بیان خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، نام نہاد جمہوریت کاحامل بھارت 70سال سے سنگین جرائم کررہاہے. ترجمان نے کہا تھا کہ بھارت دنیاکاوہ ملک ہے جواقلیتوں کیخلاف جرائم کوفروغ دےرہاہے، ڈھٹائی سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے.