سپریم کورٹ کا حکومت کو ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل مکمل کرنے اور فعال کرنے کا حکم

 
0
262

اسلام آباد اکتوبر 22 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے حکومت کو ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل مکمل کرنے اور فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومت ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل کرکے فعال کرے، ورکرز ویل فیئر حکام صوبائی بورڈز کو فنڈز کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ صوبوں کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ کی مد میں فنڈز کا اجراء کیوں نہیں کیا گیا ڈیتھ اور میرج گرانٹ تو بڑا اہم معاملہ ہوتا ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل مکمل نہیں، ورکرز ویل فنڈز کے اس وقت دو ممبر نہیں ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ بورڈ کی تشکیل کس نے مکمل کرنی ہی جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ بورڈ کی تشکیل نہ ہونے کی ناکامی حکومت کی ہے۔ ورکرز نے کہاکہ حکومت کی فنڈز جاری کرنے کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ ورکرز صبر کریں بورڈ کی تشکیل مکمل ہو جائے، عدالت ورکرز کی مدد ضرور کرے گی۔بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔