الیکشن کمیشن کی پولنگ ایجنٹس کے دستخطوں کے بغیر نتائج کے اجراء کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی سختی سے تردید

 
0
246

اسلام آباد نومبر 06 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے 95فیصد پولنگ سٹیشنوں کے پولنگ ایجنٹس کے دستخطوں کے بغیر نتائج کے اجراء کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی رپورٹ میں ایسے کوئی اعدادو شمار جاری نہیں کئے ‘ مستقبل میں اس طرح کے غیر مصدقہ اور فرضی حوالہ جات سے اجتناب برتا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیان جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ 95فیصد پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ پولنگ ایجنٹس کے دستخطوں کے بغیر ہے اس کی سختی سے کمیشن تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی رپورٹ میں ایسے کوئی اعدادو شمار جاری نہیں کئے ۔
. کمیشن نے کہا ہے کہ ہم اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے غیر مصدقہ اور فرضی حوالہ جات سے اجتناب برتا جائے گا۔