لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کا48واںیوم شہادت 18دسمبر کو منایا جائے گا

 
0
589

اسلام آباد 14 دسمبر (ٹی این ایس): لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کا48واںیوم شہادت 18دسمبر کونہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ محمد محفوظ شہید 25اکتوبر1944 کو پنڈملکاں (موجودہ نام محفوظ آباد) ضلع راولپنڈی میں پیداہوئے۔انہوں نے 25اکتوبر1962 کو بری فوج میں شمولیت اختیار کی ۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے 18دسمبر1971 کو واہگہ ،اٹاری سرحد پر جام شہادت نوش کیا ۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے والد مہربان خان نے نشانہ حیدر کا اعزاز31جنوری 1977کو وصول کیا۔ ا ن کے یوم شہادت کے سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔