سکھر دسمبر 16 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پیر کی دوپہر سکھر پہنچے، پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے انکا سکھر ائر پورٹ پر استقبال کیا، آمد کے فوری بعد وزیراعلی پنجاب کا قافلہ گھوٹکی کے لیے روانہ ہوگیا،سردار عثمان بزدار میرپور ماتھیلو کے قریب چیف سردار رحیم بخش خان بوزدار کے ساتھ اظہار تعزیت کریں گے۔