بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ٗ پاناما کیس کے حوالے سے بریفنگ

 
0
432

اسلام آبادجولائی21 (ٹی این ایس):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاناما کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کا بلا ول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زار داری نے کہاکہ وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہیں کہ پاناما کیس میں حقائق سامنے آ گئے ہیں ٗشریف خاندان اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار نہ کرے۔