حقیقی احتساب حقیقی جمہوریت کیلئے ضروری ہے ٗسراج الحق

 
0
464

اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس):امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حقیقی احتساب حقیقی جمہوریت کیلئے ضروری ہے ٗ جے آئی ٹی میں بڑے بڑے لوگ میں پیش ہوئے پہلا بار دیکھا قانون بڑے کیلئے بھی طاقتور ہو گیا ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کسی سیاسی تعصب میں مبتلا نہیں صرف احتساب کی بات کرتے ہیں ٗچاہتے ہیں جمہوریت اور احتساب جاری رہے کچھ لوگوں کا خیال تھا جے آئی ٹی ان کے شاہی محلات میں عدالت لگائے گی ،۔ان کا کہنا تھا آئین کے آرٹیکل62 اور 63 کے مطابق فیصلہ کیا جائے نوازشریف نے ایوان میں نہیں بتایا وہ یو اے ای میں ملازمت کرتے ہیں ٗحکومتی وکلا ء نے آج بھی غلط دلائل دیئے ہیں ٗ ہمیں معلوم ہوا ہے حکومت نے آئین کی شق62 اور 63 ختم کرنے کیلئے قانون سازی شروع کر دی ہےٗ انہوں نے کہا وزیراعظم کو مشورہ ہے استعفیٰ دے دیں دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا ٗظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئند ہے ملک میں احتساب کا آغازہو گیا۔ان کا کہنا تھاسچائی اور حقیقت کیلئے قطری نے پاکستان آنے سے انکار کیاقطری شہزادے کے خط جھوٹ تھے اس لئے وہ پاکستان نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان کرپشن فری ملک بنے گا۔