اشتعال انگیز تقاریر کیس ،ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی

 
0
375

کراچی جولائی21(ٹی این ایس)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم (پاکستان) اور (لندن) کے رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جج کی رخصت کے باعث اشتعال انگیز تقاریر کیس میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت 18تک ملتوی کردی گئی ۔کیس کے ملزمان محفوظ یار خان ،قمر منصور ،ساتھی اسحاق ،پروفیسر حسن ظفر،امجد اللہ اور دیگر شامل ہیں ۔فاروق ستار اس مقدمے میں ضمانت کراچکے ہیں ۔ملزمان کے خلاف قائد ایم کیو ایم کی شرانگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے