ٹرالر اور مسافر بس میں ہونے والے تصادم کے نتیجے 20 افراد زخمی

 
0
326

ٹھٹھہ جولائی 21(ٹی این ایس):مکلی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر اور مسافر بس میں ہونے والے تصادم کے نتیجے 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے کینجھر جھیل سیر و تفریح کیلئے جانے والی مسافر بس مکلی کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا ٗبعد ازاں طبی امداد کے بعد حادثے کے شکار زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔