سندھ ہائی کورٹ :قتل ،بغاوت ،دہشت گردی اور اشتعال انگیزتقریر کے مقدمات میں ایم کیو ایم کےکارکنوں کی ضمانت منظور

 
0
322

کراچی جولائی21(ٹی این ایس) سندھ ہائی کورٹ نے قتل ،بغاوت ،دہشت گردی اور اشتعال انگیزتقریر کے مقدمات میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف قتل بغاوت،دہشت گردی اور اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ایم کیوایم کارکنوں کی انسداددہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ملزمان میں محمد شریف، عدیل احمد ، ارشد علی، آصف زبیر اور دیگر شامل ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گرفتار ملزمان سے سلحہ بھی برآمد نہیں ہوا اور سرکار نے ماتحت عدالت میں ضمانت کو چیلنج بھی نہیں کیا ۔عدالت عالیہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کارکنوں کو 22اگست 2016کو بانی کے تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔