فیصل کریم کنڈی ور فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

 
0
866

اسلام آبادجولائی21 (ٹی این ایس):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری نے کہاکہ پیپلز پارٹی والے اس میچ کی ٹرافی لینے آگئے ہیں جوانہوں نے کھیلا ہی نہیں جس پر فیصل کنڈی نے فواد چوہدری کو جواب دیا کہ جب پانا ما کا میچ شروع ہوا تو آپ بارہویں کھلاڑی تھے جس پر فواد چوہدری نے کہاکہ کبھی کبھی بارہواں کھلاڑی ہی ٹیم کومیچ جتواتاہے