عدالت نے ماڑی پور سے ملنے والی 5لاشوں کی اے کلاس رپورٹ مسترد کردی

 
0
300

کراچی جولائی21(ٹی این ایس)کراچی کی مقامی عدالت نے ماڑی پور سے ملنے والی 5لاشوں کی اے کلاس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں لاوارث لاشوں کے ورثا کی تلاش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں سی ٹی ڈی پولیس نے لاوارث لاشوں سے متعلق آگاہی رپورٹ جمع کرادی ۔رپورٹ کے مطابق اس وقت 750 لاوارث لاشوں کاریکارڈموجودہے۔ریکارڈآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کودیدیاجائیگاتاکہ ویب سائٹ پرڈالنے کے کام آسکے ۔عدالت نے ماڑی پور سے ملنے والی 5لاشوں کی اے کلاس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے