راولپنڈی فروری 20 (ٹی این ایس): روات چک بیلی روڈ پر گزشتہ دنوں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 03 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق روات پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی ،راہ زنی اور زیادتی کی وادات میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، ڈکیت گینگ کے ملزمان سے زیر استعمال گاڑی، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ملزمان گاڑیوں کا تعاقب کر کے شہریوں کو اپنا ہدف بناتے تھے، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی،ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او روات نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گینگ کے ملزمان سے دوران انٹروگیشن اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے جیل بھیجا جائے گا۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہا کہ ملزمان کے انکشافات پر دیگر ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی کی طرف سے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش