سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

 
0
332

اسلام آباد فروری 28 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔
اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز کی گئی انسداد تجاوزات کاروائیوں کے دوران سیکٹرF-10مرکز میں غیر قانونی 02 کباڑ خانے، 01 کمرہ، 01 تندور اور شیڈ، 03 واش روم اور 01 سیکورٹی روم کو مسمار کر دیا گیا۔ اسی طرح کری روڈ پر سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی دوسری ٹیم نے غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریت، بجری اور اینٹوں کے 06ٹھیے، 01شٹرنگ کا ڈپو، 02کمرے،02 فروٹ کے ٹھیے اور 02 بھوسے کی فروخت کے ٹھیے ختم کر دیئے۔

انسداد تجاوزات وغیر قانونی تعمیرات کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سیکٹر آئی نائن جاوا چوک سے 01 نیا تعمیر کیا گیا سروس سٹیشن مسمار کر دیا۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں نے معاونت کی۔