سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت کرونا وائرس کی پھیلاؤ و روک تھام پر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

 
0
272

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر طاہر بزنجو، سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد، سمیت دیگر کی شرکت۔ کمیٹی میں وزیر پارلیمانی افئیرز اعظم خان سواتی بھی شریک ہیں، کمیٹی کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام، سیکرٹری داخلہ، ہیلتھ و دیگر کی شرکت۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا حکومت کو کرونا وائرس کی فوری روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایات۔ کرونا وائرس کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتا ہوں و فوری اقدامات کی اپیل کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت تمام ائیرپورٹ، بندرگاہوں و تمام انٹری پوائنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کرے۔ پاکستان میں داخل ہونے والے تمام افراد کی سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے۔
کسی بھی ملکی و غیرملکی کو بغیر سکرینگ کے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ایران اور چائینہ سے آئے ہوئے افرادی اپیل ہےکہ ہسپتالوں سے اپنا معائنہ کروائے۔ جو افراد ایران اور چین سے قریب ماضی میں آئے ہیں فوری طور پر اپنے ٹیسٹ کروائے۔ یہ ایک تشویشناک قومی مسئلہ ہے اور ہم سب کو سیاست سے بالاتر یکجا ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایک قومی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایران و چائینہ سے آئے ہوئے افراد کی فہرست بنا کر انکا طبی معائنہ کروائے۔ کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ایف آئی اے نے وزارت صحت کیساتھ ملکر ایئرپورٹ و انٹری پوائینٹس پر کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔