سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس، امریکی صدر کا بھارت میں پاکستان کے حق میں بیان قابل تعریف ہے، رحمان ملک

 
0
257

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس، آج 27 فروری ہے جب ہمارے بہادر افواج نے پیچھلے سال اسی دن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آج کا دن پورے قوم کیلئے باعث فخر و خوشی ہے۔ آج کے دن ہمارے ائیرفورس نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر ہمارے سروں کو فخر سے بلند کیا۔ دھشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری افواج کی قربانیاں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی صدر کا بھارت میں پاکستان کے حق میں بیان قابل تعریف ہے۔ امید ہے کہ امریکہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف اپنی شکایت واپس لے گا۔