کرونا وائرس پھیلاو کا خدشہ ضلعی انتظامیہ نے شہر اقتدار میں دفع 144 نافذ کرتے ہوئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

 
0
834

اسٹنٹ کمشنرز نے”حفاظتی ماسک” کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے میڈیل سٹورز کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر
اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس پھیلاو کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا آغاز کر دیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق تمام اسٹنٹ کمشنرز میڈیکل سٹورز اور فارمیسسیز کا وزٹ کر رہے ہیں جہاں حفاظتی ماسکس کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں پمز میں گلگت بلتستان کے رہائشی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد وفاقی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے شہریوں نے حفاظتی اقدامات کے طور ماسکس کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے جس کے ہول سیل مارکیٹ میں حفاظتی ماسک کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار کے مطابق حفاظتی اقدامات کیئے جا رہے ہیں