عیدالاضحی پر وفاقی حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

 
0
483

اسلام آباد اگست 11(ٹی این ایس)اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر)نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں ۔واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔