زلفی بخاری پر لگا سنگین الزام، مگر کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

 
0
291

اسلام آباد مارچ 18 (ٹی این ایس): پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 194 ہو گئی ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے جس دوران وہ قوم کو موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

چین کے صوبے ” ہوبائے “ کے شہر ووہان میں وائرس پھیلنے کے باعث اسے لاک ڈاﺅن کر دیا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ بھی موجود تھے۔ جبکہ اب ایران سے بڑی تعداد میں زائرین پاکستان واپس لوٹ چکے ہیں جنہیں تفتان میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان میں سے کئی کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جبکہ باقیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے بھی ٹویٹر کا سہارا لیا اور معاون وزیراعظم زلفی بخاری پر سنگین ترین الزام عائد کر دیاہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں سامنے آنے والے کورونا کے زیادہ تر کیسز میں وہ افراد شامل ہیں جو کہ ایران سے آئے جبکہ چین میں پاکستانی طلبہ قرنطینہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دوہری شہریت رکھنے والے زلفی بخاری جو کہ وزیراعظم کے قریبی شخص ہیں ،پر الزام ہے کہ وہ پالیسی پر اثر انداز ہوئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسا نہیں کیا ۔“