کرونا سے جابحق ہونے والی. خاتون کے لواحقین لاپتہ ہو گئے

 
0
382

راولپنڈی مارچ 25 (ٹی این ایس): راولپنڈی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی شاہدوہ نامی خاتون کو تدفین کے لئے سوہاوہ منتقل کر دیا گیا تھا لیکن تدفین کے لئے ساتھ جانے والے لواحقین لاپتہ ہو گئے
آخری اطلاع آنے تک لواحقین کو سوہاوہ کے قریب کسی نامعلوم سکول میں ٹھہرایا گیا تھا لیکن اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اعلی حکام سے معاملہ کا فی الفور نوٹس کا مطالبہ کیا ھے