انڈس ہائی وے پر کرمپور کے قریب ڈاکو کی آئل ٹینکر ڈرائیور پر فائرنگ، ڈرائیور موقع پر ہلاک

 
0
41177

تگوانی مارچ 25 (ٹی این ایس): کرمپور کے قریب انڈس ہائی وے الہی بخش بجارانی لاڑو کے مقام پر ڈاکو کے جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر ڈاکو کے جانب سے جدید اسلحے سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے گولیاں لگنے کے نتیجے میں ڈرائیور حفیظ اللہ پٹھاں موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ جبکہ ڈاکو آئل ٹینکر کے کلینڈر محمد زوہیب کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ آئل ٹینکر پر فائرنگ کی وجہ سے ڈرائیور جاں بحق ہونے کے باعث گاڑی کلٹی کھا کر کھائی میں جاگرا ۔ شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کرمپور ڈی ایس پی کندھ کوٹ عبدالحق قریشی پولیس کی بھاری نفری لےکر جائے وقوع پر پہنچے ۔ اور جان بحق ہونے والے آئل ٹیکر کے ڈرائیور کی نعش کو نکال کر غوثپور اسپتال منتقل کردیا ۔ ایس ایچ او کرم پور غلام سرور نے بتایا کہ معمول کی گشت پر تھے کہ الہی بخش لاڑو کے مقام پر ڈاکوں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ آئل ٹیکر کی گاڑی کلٹی ہوچکی تھی گاڑی سے ڈرائیور کی نعش نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی سے مزید ایک شناختی کارڈ ملیں جس میں شبہ ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ کارڈ آئل ٹینکر گاڑی کے کلینڈر کا ہے جسے ڈاکوں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح بند کچے کے طرف گڑھی تیغو کے علائقے فرار ہوگئے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے