کورونا نے لیا دنیا کو اپنی لپیٹ میں، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزارسےتجاوزکرگئی

 
0
39681

اٹلی مارچ 27 (ٹی این ایس): کورونا سے پورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، چوہتر ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ اب تک نو ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یورپ میں اسپین دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید ساڑھے چار سو افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار سے زائد ہوگئی ہے، چھپن ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے، جہاں مزید دس سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار سینتیس سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ملک میں اڑسٹھ ہزار سے زائد متاثرین موجود ہیں۔

فرانس میں اب تک تیرا سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں برطانیہ میں چار سو پینسٹھ افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ شہزادہ چارلس بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

ایران میں مزید ایک سو ستاون افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد دو ہزار دو سو سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ انتیس ہزار سے زائد متاثر ہیں، ساڑھے دس ہزار کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی شدید متاثر ہیں، سعودی عرب میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد متعدد اہم ترین شہروں کو لاک ڈاون کیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات میں بھی دو افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔