قطری وزیراعظم کو امریکہ کو مطلوب دہشت گردکے بیٹے کی شادی میں شرکت کی تصدیق

 
0
335

دوحہ اپریل 23(ٹی این ایس)قطری حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی نے دہشت گردی کے مالی معاون عبدالرحمان النعیمی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی تھی۔ اس معاملے میں کسی منافقت سے کام نہیں لیا جارہا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطری حکومت کے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو دْلھا نے ذاتی طور پر شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔یہ دْلھا میاں قطری ریاست کے سرکاری ملازم ہیں ۔اس معاملے میں کوئی منافقت نہیں کی جار ہی ہے ۔وزیراعظم اپنے ملازمین کے اچھے کام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔قطری حکومت کے دفتر ابلاغیات نے بیان میں ایک نیا دعویٰ کیا کہ پراسیکیوٹرز عبدالرحمان النعیمی کے خلاف ایک نیا کیس تیار کررہے ہیں او ر وہ اس وقت اپنے خلاف عدم ثبوت کی بنا پر آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں ۔ قطری حکومت نے یہ بھی کہا کہ امیر قطر کو کسی فرد کو یک طرفہ طور پر جیل میں ڈالنے کا اختیار نہیں ہے۔